پاکستان
26 اپریل ، 2012

توہین عدالت کیس کا فیصلہ،وزیر اعظم کابینہ کے ہمراہ موجودہونگے

توہین عدالت کیس کا فیصلہ،وزیر اعظم کابینہ کے ہمراہ موجودہونگے

اسلام آباد. . . . .بلا آخر وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے اورحکومت نئی صف بندی میں مصروف ہے۔سپریم کورٹ نے ملک کے 24 ویں منتخب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ آج سنانے کااعلان کیا ہے۔عدالت نے انہیں پیش ہونیکاحکم دے رکھاہے۔ جبکہ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے خود بھی کہاہے کہ مجھے عدالت نے تیسری باربلایاہے، میں خودجاؤں گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کابینہ ارکان کے ہمراہ سپریم کورٹ کے گیٹ سے پیدل کورٹ روم تک پہنچیں گے۔سرکاری مشینری کے اہم سرکاری عہدیداروں اور قانونی ماہرین کی رائے میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو توہین عدالت کا مجرم قرار دئے جانیکی صورت میں حکمران جماعت اپیل کاحق استعمال کرسکتی ہے، جبکہ بھرپورسیاسی مہم چلانے کاآپشن بھی کھلاہے۔سزا کی صورت میں پیپلزپارٹی سندھ اور سرائیکی کارڈ کھیلنے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے۔سیاسی شہادت کے واویلے کابھی امکان ہے۔ رات میں اتحادیوں کیساتھ مشاورت کے علاوہ آج سہ پہرکو بھی کابینہ کا خصوصی اجلا س بلایاگیاہے، جس میں پنجاب کے سواتمام وزرائے اعلیٰ اورگوررنرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔دوسری طرف پیپلزپارٹی کے بعض سینئرراہنماؤں کایہ بھی خیال ہے و زیراعظم کوسزانہیں ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ تمام وزراء بھی ہوں گے ،انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس بار پیپلز پارٹی کو انصاف ضرور ملے گا۔

مزید خبریں :