پاکستان
18 دسمبر ، 2014

سانحہ پشاور کا تیسرادن ،لاہور میں فنکاروں نے شمعیں روشن کیں

سانحہ پشاور کا تیسرادن ،لاہور میں فنکاروں نے شمعیں روشن کیں

لاہور...........سانحہ پشاور کے تیسرے روز بھی قوم پر سوگ طاری ہے، آج بھی مختلف شہروں میں شہدا کی یاد میں مظاہرے اور تعزیتی اجتماعات منعقد ہوئے۔ فنکاروں کی جانب سے لاہور میں شمعیں روشن کی گئیں۔لاہور کے ایورنیواسٹوڈیو میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار اکٹھے ہوئے اورشہدائے پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سب کی آنکھیں نم تھیں۔ اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا، ریشم اور فواد خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعے میں معصوم جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں آنسوؤں کے ساتھ شدید مذمت کی اور حکومت سے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانےکا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :