18 دسمبر ، 2014
لندن.........متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اخترسے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئرنائب صدراصغرعباس جعفری شہیدکے قاتلوں کو گرفتار کرائیں۔انہوں نے یہ مطالبہ آج شہیدکی تدفین کے بعدشہیدکی بیوہ اورچھوٹے بھائی طاہرعباس جعفری اورایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں سے فون پرتعزیت کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب میں چندماہ کے دوران ایم کیوایم کے تین رہنماؤںطاہرہ آصف ، باؤمحمدانوراوراصغرعباس جعفری کوقتل کیاجاچکاہے لیکن حکومت پنجاب ابھی تک قاتلوںکونہیں پکڑ سکی ہے جوانتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے حکومت پنجاب پر دباؤ ڈالیں کیونکہ وہ قاتلوں کواچھی طرح جانتی ہے۔الطا ف حسین نے اصغرعباس جعفری شہیدکی بیوہ کودلاسہ دیااوران سے کہاکہ آپ اپنے آپ کواکیلانہ سمجھیں،انہوں نے شہیدکی بیوہ اورتمام اہل خانہ سے تعزیت کی اورشہید کے لئے دعاکی۔الطا ف حسین نے چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے صدرچوہدری مسعوداظہرایڈوکیٹ، نائب صدرسجادعلی، سیکریٹری جنرل راناتجمل اور پنجاب صوبائی تنظیمی کمیٹی کے ارکان شاہدبشیراوردیگرمقامی ذمہ داروں سے بھی گفتگوکی اوراصغرعباس جعفری شہیدکی تدفین کے موقع پر بڑھ چڑھ کرکام کرنے پر انہیں شاباش پیش کی اوران پر زوردیاکہ وہ شہیدکی فیملی کاہرطرح خیال رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اصغرعباس شہیدکا خون رنگ لائے گااورپورے چینیوٹ میں حق پرستی کافلسفہ پھیلے گا۔