پاکستان
19 دسمبر ، 2014

سانحہ پشاور:کراچی پریس کلب پر نجی اسکول کے طلبہ کا مظاہرہ

سانحہ پشاور:کراچی پریس کلب پر نجی اسکول کے طلبہ کا مظاہرہ

کراچی.........کراچی کے نجی اسکول کے پرنسپل علیم قریشی کا کہنا ہے کہ پشاور میں کمسن بچوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد عناصر کا قلع قمع کرنا نا گزیر ہے، دہشت گردوں کی سفاکی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ کراچی پریس کلب کے باہر اسکول کے بچوں اور اساتذہ کے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےنیو سنچری اسکولنگ سسٹم نارتھ ناظم کے پرنسپل علیم قریشی کا مزید کہنا تھا کہسیاسی و مذہبی رہنماؤں اور عسکری قیادت کو یکسو ہو کر کارروائی کرنا ہوگی۔ اس موقع پر وائس پرنسپل مریم آفریدی، اسماء کنول اور کاشف احمد بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران بچے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جنہوں نے شہداء اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

مزید خبریں :