26 اپریل ، 2012
اسلام آباد… توہین عدالت کے مقدمے میں سابق وزیرقانون بابراعوان کے خلاف آج پھرسپریم کورٹ میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔ جسٹس اعجازافضل اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل بنچ نے بابراعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، سابق وزیر قانون کے وکیل علی ظفر نے کہاکہ عدالت نے گذشتہ سماعت پر کہاتھاکہ بابراعوان کی معافی ابھی منظور نہیں ہوگی اور فرد جرم عائد کی جائے گی،، وہ عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہیں وقت دیا جائے، اس پر عدالت نے سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی۔