دنیا
21 دسمبر ، 2014

پیرس:مشتبہ حملہ آوورپولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک

پیرس:مشتبہ حملہ آوورپولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک

پیرس...... فرانس میں ایک مشتبہ شخص نے چاقو کے وار کرکے تین پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، چاقو سے لیس شخص نے پیرس کے نواحی علاقے کے ایک پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کے بعد تین پولیس اہلکاروں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا،فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،پولیس حکام کے مطابق، ہلاک ہونیوالے شخص کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا، زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،فرانس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص نے یہ فعل از خود انجام دیا، یا پھر اس کےکسی دہشت گرد تنظیم کے روابط تھے۔

مزید خبریں :