21 دسمبر ، 2014
لاس اینجلس......مشہور اداکار لیام نیسن کی ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم "ٹیکن 3"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ایکشن ،سنسنی اور تھرل سے بھرپور فلم ٹیکن تھری ، ٹیکن سیریز کی آخری فلم ہے۔فلم کی کہانی بریان ملز نامی ایک سابق حکومتی افسر کے گرد گھومتی ہے جسے ایک سازش کے تحت قتل کی واردات میں پھنسا دیا جاتا ہے۔ٹیکن تھری آئندہ برس 9جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔