21 دسمبر ، 2014
لگرونیو........شفقت علی رضا.......اسپین کے شہر لگرونیو میں ’’پاکستانی لا روخا ایسوسی ایشن سپین‘‘کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔احتجاجی ریلی ایسوسی ایشن کے دفتر سے شروع ہو کر لگرونیو کی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی پلاثہ ایکسپولون میں اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں پاکستانی اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی ۔پاکستانی لاروخا ایسوسی ایشن کے صدر فدا حسین ، جنرل سیکرٹری چوہدری اسلم بجاڑ ، نائب صدر چوہدری فاروق پنجن شیہانہ ،چوہدری شیر خان آف کھوجا ، چوہدری زمان اور چوہدری قمر آف امرہ کلاںنے شرکت کی اوراپنے تعزیتی بیانات ریکارڈ کروائے جس میں دہشت گردی سے شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں منہاج القرآن لگرونیو کی مسجد میں سانحہ پشاور کے شہداء کے درجات کی بلندی کے دعاء کی گئی ۔