دنیا
21 دسمبر ، 2014

اسپین کی حکومتی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر سے کار ٹکرانے والا گرفتار

اسپین کی حکومتی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر سے کار ٹکرانے والا گرفتار

بارسلونا........شفقت علی رضا.........اسپین کے دارلحکومت میڈریڈ میںایک دیوالیہ بزنس مین کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس نے اپنی کار اسپین کی حکمران جماعت پاپولر پارٹی کے ہیڈ کوارٹر سے ٹکرادی تھی،کار میں دو گیس سلنڈراورآتش گیر مادہ موجود تھا۔ پولیس کو گاڑی سے ایک ٹائم ڈیوائس بھی ملی ہے جس کو کسی وقت بھی فعال بنایا جا سکتا تھا۔ گرفتار بزنس مین کا نام’’ خوسے فرنینڈس دیاز‘‘ ہے ۔پولیس نے ملزم کے بارے میں اس امکان کو رد کیا ہے کہ وہ خود کش بمبار ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد شہربھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ 37 سالہ ہسپانوی کو بغیر ضمانت جیل بھیج دیاگیاہے۔ خوش قسمتی سے گاڑی کو آگ نہ لگنے کی وجہ سے کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق نوجوان منشیات کا عادی ہے اور آج سے 15 سال قبل مقامی پولیس ’’گواردیا سول ‘‘نے اس نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ہونے والے شخص خوسے فرنینڈس دیاز نے اپنی گرفتاری کے بعد دوران تفتیش بتایا کہ اسے اسپین کی تمام سیاسی جماعتوں سے نفرت ہے اور وہ سیاستدانوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا ،میرا ٹارگٹ صرف حکمران جماعت نہیں تھی بلکہ میں سپین کے تمام سیاستدانوں کے خلاف ہوں جنہوں نے مجھے مفلسی کی حالت تک پہنچا دیا اور میں اس حالت کا احتجاج کرنا چاہتا تھا ۔

مزید خبریں :