پاکستان
26 اپریل ، 2012

مارک گراس مین کی جنرل کیانی سے ملاقات

مارک گراس مین کی جنرل کیانی سے ملاقات

راولپنڈی… پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی مارک گراس مین نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مارک گراس مین اور جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ملاقات راول پنڈی میں ہوئی۔ سلالہ حملہ کے بعد اْن کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ بات چیت کے دوران پاک امریکا تعلقات اور سیکیورٹی سے متعلق وسیع تر موضوعات پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زیر گفت گو موضوعات پارلیمنٹ کے طے کردہ رہنما خطوط کے مطابق تھے۔

مزید خبریں :