دنیا
22 دسمبر ، 2014

نائن الیون کے بعدامریکا نےسیکوریٹی پر740 ارب ڈالر خرچ کئے

نائن الیون کے بعدامریکا نےسیکوریٹی پر740 ارب ڈالر خرچ کئے

واشنگٹن......نائن الیون کے بعد، امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سیکوریٹی پر اب تک ، سات سو چالیس ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے ۔نائن الیون کے واقعہ کے بعد دہشت گردی کے خطرے سے دو چار امریکا نے اپنی سیکوریٹی اور انٹیلی جنس ناکامیوں پر قابو پایا ہے۔ امریکا نے ملک کی 17 خفیہ ایجنسیوں ،جن میں سی آئی اے اور ایف بی آئی شامل ہیں ،کی مددسے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں دنیا بھر میں سب سے کامیاب رہا ہے۔ 2010 میں سیکوریٹی کے لئے امریکا میں 10 ہزار مقامات پر 12 سو 71 سرکاری اور 19 سو 31 نجی کمپنیاں موجود تھیں ، جبکہ امریکی خفیہ اداروں میں 8 لاکھ 54 ہزار افراد کو انتہائی خفیہ اختیارات حاصل ہیں۔دوسری طرف امریکی نیشنل سیکوریٹی ایجنسی دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد کے فون ریکارڈ کرتی ہے۔

مزید خبریں :