26 اپریل ، 2012
لاہور…بھارت سے آئے وکلا وفد کے سربراہ ڈاکٹر انمول رتن سدھو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کی طرف سے توہین عدالت کے کیس میں سزا سنانا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ وہ اس پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔لاہور ہائی کورٹ میں جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر انمول رتن کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے عدالتی نظام میں بڑی مماثلت ہے بھارت میں بھی جوڈیشل ایکٹوازم ہے تاہم وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وکلاء چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطہ استوار ہو۔