24 دسمبر ، 2014
اسلام آباد ....فوجی عدالتوں کےقیام، انسداد دہشت گردی کونسل بنانےکی سفارش ،مدارس میں اصلاحات کی تجویز ،پارلیمانی رہ نما کمیٹی کی سفارشات کوآج حتمی شکل دیں گے۔کمان سنبھال کروزیراعظم نواز شریف کہتےہیں نتائج کچھ بھی ہوں،دہشتگردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔وزیراعظم نے آج پارلیمانی رہ نماوں کا اجلاس طلب کر لیا،جس میں دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائیگی۔وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہ نماوں کا اجلاس پرائم منسٹرہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین سمیت آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شرکت کرینگے۔ اجلاس میں انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائیگی۔قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف نے 16 دسمبر کوسانحہ پشاور کے فوری بعد تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس گورنر ہاؤس پشاور میں طلب کیا تھا۔جس میں انسداد دہشت گردی کا قومی ایکشن پلان 7 دن میں تیاری کرنےکےلیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کافیصلہ کیاگیا۔اجلاس کے بعد عمران خان نے دھرناختم کرنے کا اعلان کیا۔ پارلیمانی کمیٹی نے ماہرین انسداد دہشت گردی پر مشتمل خصوصی گروپ تشکیل دیا جس نے تجاویزپیش کردی ہیں۔آج طلب کردہ پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں ورکنگ گروپ کی تجاویز پرغور کے بعد ان کی منظوری دی جائیگی ۔اجلاس میں عمران خان بھی شرکت کریں گے۔