پاکستان
24 دسمبر ، 2014

متحدہ کے قائد آج مخالفین کے اعتراضات کاجواب دیں گے

متحدہ کے قائد آج مخالفین کے اعتراضات کاجواب دیں گے

کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین آج مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری، لال مسجدکو گرانے اور مدرسہ حفصہ کو بند کرنے کے مطالبے پر مخالفین کے اعتراضات کاجواب دیں گے۔ الطاف حسین نے 19 دسمبر کو سانحہ پشاور کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کیا تھا، جس میں انہوں نے مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری ، لال مسجد کو ڈھانے اور مدرسہ حفصہ کو بند کرنے کامطالبہ کیا تھا۔ان مطالبوں پر بعض سیاسی اور مذہبی رہنماوٴں ، تجزیہ نگاروں، اور اینکر پرسنز نے اعتراضات کئے تھے۔ ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق الطاف حسین آج ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں ان تمام اعتراضات کا جواب دیں گے ۔

مزید خبریں :