24 دسمبر ، 2014
گوہاٹی .....بھارتی ریاست آسام میں علیحدگی پسند بوڈو قبائلیوں نے2مختلف اضلاع میں متعدد حملے کر کے 4 عورتوں سمیت 52 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند قبائلیوں نے ریاست کے دو ضلعوں کوکراجھار اور سونت پور میں 4 مختلف جگہ پر حملے کیےگئے ۔ سونت پور میں حملے سے26 لوگ ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق ان حملوں کے پیچھے کالعدم تنظیم نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ (این ڈی ایف بی)ملوث ہے۔حکام نے علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔بھارتی وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ بدھ کو آسام کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’سونت پور اورراجھار میں معصوم لوگوں کو مارنا بزدلی ہے۔