پاکستان
24 دسمبر ، 2014

قومی پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس،شرکاء پہنچنا شروع

قومی پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس،شرکاء پہنچنا شروع

اسلام آباد .....وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت آج ہونے والے قومی پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس میں شرکت کیلئے شرکاء پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔اجلاس میں شرکت کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمن، آزادکشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا فاروق حیدر ،ایم کیو ایم کے بابر غوری،اے این پی کے افراسیاب خٹک،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پہنچ چکے ہیں۔اجلاس کے آغاز پر نواز شریف شرکاء سے خطاب کرینگے جبکہ اس موقع پر آرمی چیف بھی اظہار خیال کرینگے۔

مزید خبریں :