26 اپریل ، 2012
ملتان… ملتان کے حلقہ پی پی194 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ختم ہو گئی ہے اور پولنگ اسٹیشن41کے ایک پولنگ بوتھ کانتیجہ بھی آگیا۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی پی194ملتان ون پولنگ اسٹیشن41 سے مسلم لیگ (ن)لیگ کے معین الدین قریشی7ووٹ لیکرآگے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشن82کے بوتھ نمبر1 سے بھی معین الدین قریشی 46ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں ۔واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شاہد محمود خان کی تحریک انصاف میں شمولیت اوراستعفے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔