پاکستان
24 دسمبر ، 2014

سزائے موت پر عمل در آمد ،کسی کے دباؤ میں نہیں آئینگے،شجاع خانزادہ

سزائے موت پر عمل در آمد ،کسی کے دباؤ میں نہیں آئینگے،شجاع خانزادہ

لاہور.....وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت پر عمل در آمد کے سلسلے میں کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔جن سزائوں پرعمل دآمد روکا گیا ہے، ان پر تکنیکی مسائل ہیں جنھیں ہائی کورٹ دور کر لے گی ۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ ملک اِس وقت غیر معمولی صورتحال میں ہے۔ہمیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سزائے موت پر عمل دآمد کے سلسلے میں کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گے۔وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایپکس بنا دی ہے جس میں سیاسی اور سکیورٹی قیادت شامل ہے۔تمام مدارس کی میپنگ کر لی گئی ہے ۔10فیصد مدارس کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔شجاع خانزادہ نے آرمی پبلک اسکول کےمتعلق مولاناعبدالعزیز کےبیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری عوام امید کرتی ہے کے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور اسکول جیسا واقعہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ میڈیا کا مثبت کرداررہا تو دہشت گردی کےخلاف جنگ جیت لیں گے۔

مزید خبریں :