26 اپریل ، 2012
کراچی…سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ نے افغان ٹرانزٹ سہولت کی آڑ میں کنٹینر کے ذریعے سات ہزار بوتل شراب اسمگل کرنے کے کیس میں ملوث ملزم محمد رضوان کی چار لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔صوبائی کسٹمز اینڈ ٹیکسیشن کورٹ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد جبکہ تین شریک ملزمان کی ضمانت منظور کرچکی ہے۔ کسٹمز انٹیلی جینس کے عملے نے شراب کی بوتلوں سے بھرا ہوا چالیس فٹ طویل کنٹینر گزشتہ سال 21 مئی کو کراچی پورٹ پر پکڑا تھا۔ تلاشی لینے پر اس میں سے غیر ملکی شراب کی سات ہزارسے زائد بوتلیں برآمد ہوئی تھیں جن کی برآمد ممنوع تھی۔ ملزم کی طرف سے عقیل احمد ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ شریک ملزمان کو ٹرائل کورٹ ضمانت دے چکی ہے اور درخواست گزار بھی اس سہولت کا حقدار ہے۔