26 اپریل ، 2012
لاہور…سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم گیلانی کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیئے جانے کے فیصلے کو پنجاب کے وزراء نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کوئی شخص بھی عدلیہ کے عدالتی فیصلوں کی تضحیک کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔توہین عدالت کیس کے حوالے سے رد عمل دینے والوں میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی پنجاب چوہدری عبدالغفور،پارلیمانی سیکریٹری لیبر اینڈ سیاحت رانا ارشد، صوبائی وزیر مذہبی امور ولیبرپنجاب حاجی احسان الدین شامل تھے۔