25 دسمبر ، 2014
راول پنڈی.........گوجر خان اور بولان میں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق گوجر خان میں مسافر ویگن تیزرفتاری کےباعث گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں 14 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو گوجر خان اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ ٹریفک کا دوسرا حادثہ کوئٹہ میں پیش آیا جہاں بولان کے علاقے کوباش میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔