پاکستان
26 دسمبر ، 2014

کراچی جناح اسپتال ، ادارہ برائے امراض قلب اور امراض اطفال میں احتجاج

 کراچی جناح اسپتال ، ادارہ برائے امراض قلب اور امراض اطفال میں احتجاج

کراچی....... کراچی کے جناح اسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے سرکاری اسپتالوں کی نجکاری اورمختلف الاونسز کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈیز کو بند کردیا۔سرکاری اسپتالوں کی نجکاری، ملازمین کو الاونسز کی عدم آدائیگی پر جناح اسپتال میں آج ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی طور پر اسپتال کی او پی ڈی کو بھی بند رکھا گیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے تحت سرکاری اسپتالوں کو سندھ حکومت کے حوالے تو کردیا گیا لیکن لگ بھگ 3 سال سے ملازمیں کو ہیلتھ، ڈیپوٹیشن اور ہاوسنگ الاونسز سے محروم ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ وفاقی سروس اسٹرکچر کے تحت انھیں بحال کیا جائے۔سندھ کےتقریبا 100 سے زائد سرکاری اسپتالوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے پر بھی پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز عدم تحفظ کا شکار ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی نجکاری کے بعد سے غریب آدمی طبی سہولیات کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکے گا۔اس موقع پراسپیشل سکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر خالد شیخ کا کہنا تھا کہ نجکاری کےحوالے سے خبر سامنے آئی ہے لیکن باقاعدہ طور پر کوئی اشتہار نہیں دیا گیا۔ملازمین صوبوں کے تحت کام کر رہے ہیں یا وفاق کے یہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج ان کا حق ہے، جب تک انکے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے احتجاج کوجاری رکھتے ہوئے او پی ڈیز کو بند رکھا جائیگا اور پیر سے احتجاج میں مزید شدت آجائے گی۔

مزید خبریں :