پاکستان
26 دسمبر ، 2014

پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن آرڈیننس کا مسودہ مسترد کردیا

پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن آرڈیننس کا مسودہ مسترد کردیا

اسلام آباد.....پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے لیے آرڈیننس کا مسودہ مسترد کردیا ہے۔جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ مسودہ طے شدہ باتوں سے مختلف ہےتحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں وزیر اعظم ہاوس میں کُل جماعتی کانفرنس کے دوران مسودہ دیا تھا،جو دونوں جماعتوں کے درمیان طے شدہ باتوں سے ہٹ کر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسودہ اس حالت میں قابل قبول نہیں ہے، تاہم آج حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اس مسودے پر بات ہوگی اور اسے حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید خبریں :