پاکستان
26 اپریل ، 2012

خیبر پختونخوا ،پنجاب اور بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان

 خیبر پختونخوا ،پنجاب اور بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے علاوہ سکھر ڈویژن میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ، مکران، ژوب، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،جبکہ خیبر ایجنسی میں بھی دن بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ایبٹ آباد میں سب سے زیادہ 51 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی،لوئر دیر میں 33، سیدو شریف میں 27، مالم جبہ میں 26، گڑھی دوپٹہ میں 24 جبکہ پاراچنار میں 22 ملی میٹر بارش ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کی رات سے اتوار تک پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :