دنیا
27 دسمبر ، 2014

روس نے نیٹو کا اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دےدیا

روس نے نیٹو کا اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دےدیا

ماسکو.......روس نے اپنی فوجی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے اب نیٹو کا اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔اس بات کا اعلان روسی صدر ولادمیر پوٹن نے گزشتہ روز ایک دفاعی دستاویزات پر دستخط کی صورت میں کیا۔دفاعی دستاویزات میں روس کے لیے نیٹو کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے روس اپنے دفاع اور سلامتی کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔کرائما کے روس سے الحاق کے بعد نیٹو افواج نے روسی سرحد کی طرف پیش قدمی کی تھی جس کے بعد روس اور نیٹو ممالک کے درمیان کشیدگی چلی آرہی تھی۔

مزید خبریں :