کاروبار
27 اپریل ، 2012

پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی ،ورلڈ بینک

پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی ،ورلڈ بینک

واشنگٹن… عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان کیلئے 55 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی۔ بینک کے مطابق قرضے کی رقم کو تعلیم اور قدرتی گیس کے شعبے پر خرچ کیا جائیگا۔ بینک کا کہنا ہے کہ قرضے کی رقم سے 35 کروڑ ڈالر حکومت پنجاب کو تعلیم کے شعبے کیلیے دیے جائینگے جس سے پنجاب کے 80 لاکھ طلبہ کو فائدہ پہنچے گا، اس کے علاوہ 20 کروڑ ڈالر وفاق کو قدرتی گیس کی رسد میں بہتری کیلیے دیے جا ئینگے ۔

مزید خبریں :