11 جنوری ، 2012
اسلام آباد… ایوان صدر کے ترجمان نے واضح کیاہے کہ صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز کسی مرحلے پر مستعفی ہونے کی پیش کش نہیں کی تھی۔ ترجمان ایوان صدر نے بیان میں واضح کیا ہے گزشتہ شب کے حکمران اتحاد کے اجلاس سے متعلق صدر آصف زرداری سے متعلق بعض رپورٹس ، غلط اور بے بنیاد تھیں، صدر نے اس اجلاس میں یا کسی اور مرحلے پر مستعفی ہونے کی کوئی پیش کش نہیں کی۔