31 دسمبر ، 2014
پشاور ......پشاور میں سول سوسائٹی کے تحت مختلف مقامات پرسانحہ پشاور کے خلاف مظاہرے کیے جارہےہیں ۔سول سوسائٹی کے مظاہرے کا مقصد سانحہ پشاور کے شہدا ء سے اظہار یکجہتی ہے۔مظاہرین نے قیوم اسٹیڈیم چوک،یونیورسٹی روڈ اور جی ٹی روڈ سمیت مختلف مقامات پر ٹائرجلا کر سڑکیں بند کردیں ہیں جس کے باعث ٹریفک معطل ہے۔