پاکستان
01 جنوری ، 2015

میکسیکو:آتش فشاں نے ایک بار پھر دھواں اورراکھ اگلنا شروع کردیا

میکسیکو:آتش فشاں نے ایک بار پھر دھواں اورراکھ اگلنا شروع کردیا

میکسیکوسٹی .......میکسکومیں آتش فشاں پہاڑ نے ایک بار پھر دھواں اور راکھ اگلنا شروع کردیا ہے ۔ دارالحکومت میکسیکو سٹی سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع آتش فشاں "سے راکھ اور دھوئیں کے اخراج کے بعد وارننگ جاری کردی گئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر سینٹر کے مطابق دھوئیں اور راکھ کا اخراج فضا میں ڈھائی کلومیٹر بلندی تک ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی خطرہ اتنا زیادہ نہیں اسی لیے قریبی رہائشی علاقے خالی نہیں کرائے گئے ہیں۔اس سے قبل اسی آتش فشاں پہاڑ سے سب سے بڑا دھماکا2000ء میں ہوا تھا، جس کے باعث 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں :