پاکستان
01 جنوری ، 2015

ذکی لکھوی کیخلاف اغوا کیس کی سماعت،5روزہ ریمانڈ کی استدعا

ذکی لکھوی کیخلاف اغوا کیس کی سماعت،5روزہ ریمانڈ کی استدعا

اسلام آباد.....اسلام آباد میں ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف اغوا کیس میں پولیس آج عدالت سے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر ئے گی ۔اسلام آباد میں ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف اغوا کیس کی سماعت آج جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں ہوگی ۔گزشتہ سماعت پر پولیس کی جانب سے ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا، تاہم عدالت نے پولیس کا2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ملزم کو آج عدالت کے سامنے دوبارہ پیش ہونے کو حکم دیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس آج عدالت سے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر ئے گی ۔ذکی الرحمان لکھوی نے گزشتہ روز جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست ایڈیشنل سیشن جج زیباچوہدری کی عدالت میں دائر کی تھی۔اس درخواست پر سماعت بھی آج ہو گی ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی ۔

مزید خبریں :