پاکستان
01 جنوری ، 2015

لاہور ائرپورٹ: تیسرے روز بھی پروازوں کےلیے نہ کھل سکا

لاہور ائرپورٹ: تیسرے روز بھی پروازوں کےلیے نہ کھل سکا

لاہور.....لاہورکےانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وےتیسرےدن بھی بند ہے، بیسیوں ملکی اور غیرملکی پروازوں کا شیڈول متاثرہونےکےباعث شدید سردی میں سیکڑوں مسافرہی پریشان نہیں،کروڑوں روپےکامالی نقصان بھی اٹھاناپڑ رہاہے۔سول ایوی ایشن حکام کہتےہیںکچھ دیر میں مرکزی رن وے آپریشنل کر دیا جائے گا۔ائرپورٹ ذرائع کےمطابق منگل کے دن نجی ایئرلائن کےایک طیارے کا فرنٹ ویل ایکسل لینڈنگ کےوقت ٹوٹ گیاتھا،جس کے بعد سے طیارہ مرکزی رن وے کےساتھ کچے پرکھڑا ہے،چھوٹے طیاروں کیلئےدوسرا رن وے استعمال کیاجا رہا ہے،تاہم مرکزی رن وے کی بندش کےباعث بیسیوں ملکی اورغیر ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو چکا ہے،متعدد غیرملکی ائر لائنز نے رن وے کلیئر نہ ہونے تک فلائیٹس لانے سے معذرت کر لی ہےجبکہ کئی غیرملکی پروازوں کو اسلام آباد اور کراچی میں اتاراجا رہا ہے۔شدید سردی میں مسافربےیارومدد گارپڑےہیں۔کروڑوں روپےکانقصان الگ سےہے۔سول ایوی ایشن حکام کاکہتےہیں کہ کچھ ہی دیر میں طیارے کو ہٹا کر رن وےآپریشنل کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :