01 جنوری ، 2015
اسلام آباد...... وفاق نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی ختم کرنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔اپیل کے مطابق سنے بغیر ہی نظر بندی کالعدم قرار دے دی گئی ، ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف ا پیل وفاق کی جانب سے وزارت داخلہ نے دائر کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کو نظر بندی کا فیصلہ ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے، وفاقی حکومت کو سنے بغیر ہی نظر بندی کالعدم قرار دے دی گئی ۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔