پاکستان
01 جنوری ، 2015

نئے سال کی آمد پر وزیر اعظم نواز شریف کا قوم کے نام پیغام

نئے سال کی آمد پر وزیر اعظم نواز شریف کا قوم کے نام پیغام

اسلام آباد .....نئے سال کی آمد پر وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ نیا سال روشن مستقبل کی نوید اور امید بن کر آیا ہے۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے لئے 2015 کامیابی کا سال ہو گا۔نئے سال کی آمد پر ایک پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے 2015 ہمارے لئے خیر و برکت اور امن و آشتی کا سال ثابت ہو گا۔ سال 2014 کے تجزئے کی روشنی میں ایسا لائحہ طے کریں گے جو ملکی ترقی کے لئے بار آور ثابت ہو۔ قوم کے لئے جاری منصوبوں کی کامیاب تکمیل چاہتے ہیں اور حکومت نے قوم کے لئے جو پروگرام دیا اس پر خلوص دل سے پیش رفت جاری ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے لئے 2015 کامیابی کا سال ہو گا۔ دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز کامیابی کے لئے ہر فرد کردار ادا کرنے کے لئے مستعد ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2015 کا آغاز توجہ دلاتا ہے کہ ہم گزشتہ سال کی کارکردگی پر نظر ڈالیں،باہمی رواداری اور تحمل ، ایثار کے جذبات کی ترجیح دے کر بہترین مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :