01 جنوری ، 2015
نیویارک.......سال2015 خوشحالی ، امن ، سکون اور محبت بھرا ہو، خدا ایسے دکھ نہ دکھائے ، جو قوم نے پچھلے برسوں میں دیکھے۔ پاکستان میں نئے سال کا پہلا سورج نئی امیدوں اور دعاؤں کے ساتھ طلوع ہوا۔دنیا بھر میں، روایتی انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔ رنگ نظر آئے، روشنیاں بھی اور خوب ہلہ گلہ ہوا۔امریکا میں 12 بجے۔ نیویارک کاٹائمز اسکوائر جگمگااٹھا، کرسٹل بال بلند ہوئی اور جشن کا آغاز ہوا۔ لوگ نے سالِ نوکو ویلکم کرتےہوئے مبارکباد پیش کی ۔برازیل کے کوپا،کپانا ساحل پر 20 لاکھ افراد نے آتش بازی سے آنکھیں خیرہ کیں ۔برطانیہ میں بگ بین کا گھنٹہ بجااور شاندار آتش بازی نے آسمان کو رنگوں سے بھردیا۔ برلن کے تاریخی مقام برانڈن برگ میں سال نوکی تقریبات ،میوزیکل کانسرٹ ہوئے اور لوگ دل تھام کر رہ گئے۔پیرس کی شانزے لیزے پر ہزاروں افراد نے نئے سال کی تقریب میں حصہ لیا۔ ترکی میں بھی ہزاروں افراد نئی امیدیں لیے آتش بازی دیکھنے جمع ہوئے۔یونان اور روس میں بھی سال نو شروع ہوچکا ہے ، لوگ جشن منانے میں مصروف ہیں ۔دبئی میں سال کا آغاز حیرت زدہ کردینے والاتھا۔سازو آواز کے ساتھ آتش بازی کا رقص دیکھنے والے پلکیں جھپکانابھول گئے ۔دنیا کے بلند ترین ٹاوربرج خلیفہ پر بھی 2015 کو خوش آمدید کہنے کے لیے جشن تھا شاندار۔70ہزار ایل ای ڈی لائٹس کے ساتھ آتش بازی سے رنگوں کی حسین امتزاج کو گنیز بک آف ورلڈ رکارڈزنے نیا عالمی ریکارڈ مان لیا۔اتنا دلکش اور حسین منظر ہو اورکیمرے میں محفوظ نہ ہو۔ ایسا توممکن نہیں جناب!!۔تائیوان ، فلپائن ، جاپان ، چین اور جنوبی کوریا میں بھی اپنے اپنے انداز سے جشن منایاگیا۔سڈنی ہاربر برج پر رات کے بارہ بجتے ہی رنگ ونور کی برسات ہوئی۔ لاکھوں افراد نے اس حسین منظر کواپنی آنکھوں اور یادوں محفوظ کرلیا۔نئے سال کے سورج کی پہلی پہلی کرنیں پاک سرزمین پر اتر آئی ہیں۔2015 شروع ہو گیا۔ گزشتہ سال کے غم بھلا کر، سانحات سے سیکھ کر آگے بڑھنے کا عزم لیے پاکستانی قوم نے بھرپور عزم و حوصلہ سے سالِ نو کا استقبال کیا۔نئے سال کا سورج طلوع ہوگیا ،امیدوں آرزوؤں کاایک اور سال ہماری زندگی میں آگیا ہے۔سب ہی امید کرتے ہیں کہ یہ سال ہمارے اور ہمارے وطن کے لئے خوشیوں اور شادمانیوں کی نوید لے کر آیا ہو ۔گزشتہ شام ڈوبنے والا سورج اپنے ساتھ تمام غم و اندوھ لے کر ڈوب گیا۔۔ ملکِ عزیز کو گزشتہ سال کے دوران جن مصائب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ کسی بھی قوم کی ہمت توڑ دینے کے لئے کافی ہوتے ہیں ۔۔لیکن ہم ایک زندہ قوم ہیں ،پائندہ قوم ہیں ،جس کے عزم و حوصلہ کو شکست دینا آسان نہیں ۔قوم نئے عزم اور ولولے کے ساتھ سالِ نو کو خوش آمدید کہ رہی ہے۔سب ہی کے لبوں پر دعائیں ہیں ،خدا میرے وطن کو قائم و دائم رکھے ،میرا وطن امن و خوشحالی کا گہوارہ بنے ،ملک میں اتحاد اور اتفاق کی ایسی خوشبو پھیلے کہ ہم مثال بن جائیں ۔