پاکستان
01 جنوری ، 2015

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ،سانحہ پشاور پر بحث کی جائے گی

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ،سانحہ پشاور پر بحث کی جائے گی

اسلام آباد .....قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ،جس میں سانحہ پشاور پر بحث کی جائے گی۔ اجلاس میں ہی فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملے پر بھی بحث متوقع ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔یہ اجلاس شیڈول سے 4 روز قبل بلایا گیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق بحث ہو گی۔ اجلاس کے پہلے روز کے 8 نکاتی ایجنڈے میں آرمی پبلک اسکو ل پشاور پر دہشت گردوں کے حملے پر بحث کی تحریک بھی شامل ہے،جبکہ وزیر ستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو درپیش مسائل بھی زیر بحث آئیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ایوان کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں اجلاس کے ایجنڈا امورطے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :