01 جنوری ، 2015
روالپنڈی .....آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے، کانفرنس میں ملک کی داخلی اور خارجی سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت 178ویں کور نڈر کانفرنس جی ایچ کیو راول پنڈی میں جاری ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی اندورنی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب اور خیبر آپریشن کے اگلے مراحل پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ سانحہ پشاور کے کے بعد انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی اور حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر بات چیت بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔