پاکستان
01 جنوری ، 2015

وزیراعظم نےتمام سیاسی جماعتوں کےقائدین کااہم اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم نےتمام سیاسی جماعتوں کےقائدین کااہم اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد ....وزیراعظم نواز شریف نےتمام سیاسی جماعتوں کےقائدین کااہم اجلاس کل طلب کرلیاہے۔انسداد دہشتگردی پلان ، خصوصی عدالتوں کے قیام اور ملکی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیر اعظم نواز شریف نےملکی سلامتی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان پر عملدرآمد پر مشاورت کےلیے سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اہم اجلاس کل(جمعہ) طلب کر لیا ہے۔اس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر قائدین شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال و انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد پر مشاورت اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی ،سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر یک نکاتی حکمت عملی طے کرنے کے لئے مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم ایکشن پلان پرگزشتہ کئی روز آئینی و قانونی امور کی جانے والی مسلسل غور فکر کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کریں گے ،اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خصوصی عدالتوں کے قیام کے معاملے پر بھی مشاورت ہو گی۔اجلاس میں شرکت کے لئے آصف علی زرداری ،عمران خان،مولانا فضل الرحمان، ڈاکٹر فاروق ستار،آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر سیاسی قائدین کو دعوت دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :