پاکستان
01 جنوری ، 2015

چین پاکستان کورواںبرس 3 زی ٹین جنگی ہیلی کاپٹردےگا

چین پاکستان کورواںبرس 3 زی ٹین جنگی ہیلی کاپٹردےگا

اسلام آباد.....پاکستان کو پرانے دوست چین سے نئے سال میں بڑاتحفہ ملنے کاامکان ہے ۔ اس سال 3 ذی ٹین جنگی ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل ہوں گے، ا سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑنے کی صلاحیت بڑھ جائےگی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کے ذی ٹین نامی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ اینٹی ٹینک جنگی ہیلی کاپٹر ذی ٹین ریڈار میں آئے بغیر دشمن کے علاقے میں 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ذی ٹین فضا سے فضا میں اور فضا سے زمین میں مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان اس سے قبل بھی چین سے چند ذی نائن ہیلی کاپٹر خرید چکا ہے۔ ذی ٹین کے پاک آرمی ایوی ایشن میں شامل ہونے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بڑھ جائےگی۔ اس سے قبل پاکستان دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں بڑے پیمانے پر جنگی ہیلی کاپٹرز کوبرا کا نہایت موثر استعمال کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان روس سے ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹر بھی خریدنےمیں دلچسپی رکھتاہے ۔

مزید خبریں :