01 جنوری ، 2015
اسلام آباد ....وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ایک بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے فلیگ میٹنگ پرہونےوالی بھارتی جارحیت کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیابھرمیں فلیگ میٹنگ پرحملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھاجاتاہے،بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری دیریاامن کی کوششوں میں مشکلات نہ کھڑی کی جائیں،امن کی خواہش کوبھارت ہماری کمزوری نہ سمجھے،ہم بھارت کوہر قسم کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکی صلاحیت رکھتےہیں۔