پاکستان
01 جنوری ، 2015

بلوچستان : لورالائی میں نامعلوم افرادکا لیویز تھانے پر حملہ

بلوچستان : لورالائی میں نامعلوم افرادکا لیویز تھانے پر حملہ

کوئٹہ .....بلوچستان کے ضلع لورالائی میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز تھانے پر حملہ کردیا اور اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق لورالائی کےعلاقے میخترکےقریب لیویزتھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا ۔انہوں نے فائرنگ کی ،تھانے میں گھس کر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور انہیں زد وکوب بھی کیا۔ ملزمان نے سرکاری اسلحہ 3 کلاشن کوف 3 موٹر سائیکلیں اور ایک وائرلس فون چھین لیا۔بعد میں ملزمان تھانے میں موجود اشیا کو آگ لگاکر نامعلوم سمت کی جانب فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

مزید خبریں :