کاروبار
01 جنوری ، 2015

پشاور:مرغی کی افغانستان برآمد پر 2ماہ کیلئے پابندی عائد

پشاور:مرغی کی افغانستان برآمد پر 2ماہ کیلئے پابندی عائد

پشاور.....پشاورمیں مرغی کی قیمتوں میں اضافے کے بعدضلعی انتظامیہ نے مرغی کی افغانستان برآمد پر2ماہ کے لئے پابندی عائد کرکے پولیس کواس عمل کی روک تھام کا اختیاردیدیا ہے۔ پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاورسے افغانستان مرغی اوراس کے گوشت کی برآمد پراگلے 2ماہ کے لئے پابندی ہوگی اوریہ فیصلہ پشاورمیں مرغی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے تناظرمیں کیا گیا ہے ۔ ڈی سی پشاورظہیرالاسلام نے دفعہ 144 نافذ کرکے پولیس کومرغی کی افغانستان برآمد روکنے کا اختیاردیدیا ہے۔ یاد رہے کہ پشاورمیں گزشتہ چند دنوں کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :