01 جنوری ، 2015
قلات..... قلات کے علاقے سوراب میں گاڑی الٹنے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گاڑی ضلع پنجگور سے کوئٹہ جارہی تھی کہ قلات کی تحصیل سوراب میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ، جبکہ دو خواتین اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں قلات اسپتال منتقل کردیا گیا۔