01 جنوری ، 2015
کراچی .....حکومت سندھ نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی جانے کے بعد سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ، رکشہ، چنگچی، ٹیکسی اور دیگر ذرائع نقل وحمل کے کرایوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سندھ حکومت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ ملک میں سب سے کم کرائے کراچی میں وصول کئے جاتے ہیں جبکہ شہر میں ان کی 80 فیصد گاڑیاں سی این جی سے چلتی ہیں۔ سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی جانے کی صورت میں کرایوں میں بھی کمی کی جائے گی۔