27 اپریل ، 2012
نئی دہلی…بھارت سابق سویت ریاست یوکرائن سے فضا سے فضا میں مار کرنے والے آر 27میزائل خریدے گا، دونوں ملکوں کے مابین جلد معاہدہ طے پا جائے گا،کامیاب معاہدے کی صورت میں یوکرائن اور روس کے مابین تنا وٴپیدا ہوسکتا ہے۔جمعہ کو یوکرائنی اخبار نیزا وسیمایا گازینا کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور یوکرائن کے درمیان کروڑوں ڈالر مالیت کا آر 27میزائل خریداری کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔درمیانی اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے آر 27میزائل سوویت دور کے تیار کردہ ہیں۔ یہ امریکی اے آئی ایم 7 سیپرو طرز کے میزائل ہیں جو بھارت کے مگ 29، ایس یو 27 اور ایس یو 30 جنگی طیارے میں نصب کئے جاسکتے ہیں۔ سرکاری سطح پر معاہدے کی تصدیق نہیں ہوسکی لیکن یوکرائن نیشنل سیکورٹی اور دفاعی کونسل کے ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ دونوں ملکوں کو روس کے تحفظات کا احساس ہے۔