دنیا
27 اپریل ، 2012

جاپان اورامریکا فوج کی منتقلی کے معاہدے پر متفق

واشنگٹن /ٹوکیو…امریکا اور جاپان جزیرہ اوکیناوا پر تعینات ہزاروں امریکی فوجیوں کی منتقلی کے معاہدے پر متفق ہوگئے ۔جمعہ کواس بات کا اعلان مریکا اور جاپان کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کیا گیا۔بیان کے مطابق اس معاہدے کے تحت نو ہزار میرینز کو جاپان سے باہر مقامات پر بھیجا جائے گا جبکہ دس ہزار کے قریب فوجی جزیرے پر ہی تعینات رہیں گے۔یہ نظر ثانی شدہ معاہدہ جاپانی وزیراعظم یوشی ہیکو نوڈا کے دور امریکہ سے قبل سامنے آیا ہے ۔اوکیناوا سے منتقل کیے جانے والے امریکی فوجی گوام، ہوائی اور مشرقِ بعید کے خطے میں تعینات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :