02 جنوری ، 2015
اسلام آباد........پیپلز پارٹی نےفوجی عدالتوں کےقیام کیلیےآئین میں ترمیم کی حمایت نہ کرنےکافیصلہ کر لیا ہے۔پیپلز پارٹی نےفوجی عدالتوں کے قیام کیلیےآرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کافیصلہ کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شرکت کے لیے 8 رکنی وفد تشکیل دے دیا۔وفد کی سربراہی آصف علی زرداری کریں گے۔وفد میں خورشید شاہ، اعتزاز احسن، شیری رحمان ، مخددم امین فہیم ،فاروق ایچ نائیک،فرحت اللہ بابر اوررحمان ملک شامل ہیں۔