02 جنوری ، 2015
اسلام آباد.........آصف زرداری، عمران خان، مولانا فضل الرحمان مان گئے۔ ایم کیو ایم اور اے این پی نے بھی ہاں کردی، خصوصی عدالتوں کے لیے آئین میں ترمیم پر سب رضامند ہوگئے۔ فوجی عدالتیں بنیں گی جو دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گی، ان کی مدت دو سال ہوگی، جو سیاسی مقدمات کی سماعت نہیں کریں گی۔آئینی ترمیم کے لیے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ آئینی ترمیمیبل کے مسودے کی کاپی جیونیوز نے حاصل کرلی ہے جس کے مطابق پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء ، پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953ء،پاکستان نیوی آرڈیننس 1961ء اور پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ 2014ءمیں بھی ترمیم کی جائے گی۔