انٹرٹینمنٹ
03 جنوری ، 2015

"پی کے " 100 ملین ڈالر کے سنگ میل کے قریب پہنچ گئی

ممبئی........باکس آفس پر سو کروڑ روپے کا زمانہ تو پرانا ہوئے وقت ہوگیا ۔ اب ہے سو ملین ڈالر کمانے کا دور ۔ اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم پی کے یہ ریکارڈ بنانے سے صرف 18 ملین ڈالر دور ہے ۔ عامر خان کی متنازع فلم پی کے بھارت میں اب تک کماچکی ہے 43 ملین ڈالر یعنی 276 کرڑ روپے ۔بھارت سے باہر اس فلم کی آمدنی رہی ہے 20 ملین ڈالر یعنی 122 کروڑ روپے ۔فلم کے میوزک اور وڈیو رائٹس کا تخمینہ ہے 19 ملین ڈالر ۔اس طرح فلم کی اب تک مجموعی کمائی بنتی ہے 82 ملین ڈالر یعنی 516 کروڑ روپے ۔ اب تک کی سب سے زیادہ آمدنی کا رکارڈ ہے عامر خان ہی کی فلم دھوم تھری کے پاس ۔ جس کی مجموعی آمدنی رہی 542 کروڑ روپے یعنی 86 ملین ڈالر ۔ پی کے اس رکارڈ کو نہ صرف توڑنے بلکہ سو ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کرنے کے بھی قریب ہے ۔

مزید خبریں :