پاکستان
03 جنوری ، 2015

گوجرانوالہ3 مسلح ڈاکوؤں نے 15 سے زائد دکانیں لوٹ لیں

گوجرانوالہ3 مسلح ڈاکوؤں نے 15 سے زائد دکانیں لوٹ لیں

گوجرانوالہ .......گوجرانوالہ میں تین مسلح ڈاکوؤں نے 15 سے زائد دکانیں لوٹ لیں۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے قذافی روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر 15 سے زائد دکانوں کو لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے علی الصبح جو دکانیں کھلی تھیں ان کے دکانداروں کو یکے بعد دیگرے یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قذافی روڈ اور گھوڑے شاہ چوک پر بھی انہی تینوں ڈاکوؤں نے نماز فجر کے بعد واپس آنے والے نمازیوں اور فروٹ منڈی کے بیوپاریوں کو لوٹا تھا۔۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :