پاکستان
03 جنوری ، 2015

ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد......وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کافیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے۔ ایف آئی اےکی جانب سے پراسیکیوٹرنےذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کافیصلہ چیلنج کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ٹرائل کورٹ نے ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ عجلت میں سنایا اور ضمانت منظور کرنے کے فیصلے میں شواہد کو نظرانداز کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 18 دسمبر کو منظور کی گئی ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :